Viral Content

 





آپ بچپن سے ہی وقت کے ساتھ AM یا PM لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ دن 12 بجے کے بعد PM اور رات 12 بجے کے بعد AM کیوں لکھتے ہیں؟اگرچہ آپ نے اپنے ذہن میں اس کے کئی طرح کے جوابات بنارکھے ہوں گے لیکن دراصل یہ لاطینی زبان کے چار الفاظ کے مخفف ہیں۔ پہلے AM کو دیکھتے ہیں، یہ لاطینی الفاظ ”اینٹ میریڈیم“ (Ante Meridiem) کا مخفف ہے جن کا معنی ہے ”نصف النہار سے پہلے“ یعنی دوپہر سے پہلے۔ اسی طرح PM لاطینی الفاظ ”پوسٹ میریڈیم“ (Post Meridiem) کا مخفف ہے اور ان الفاظ کا معنی ہے ”نصف النہار کے بعد“، یعنی جب ہم دوپہر ایک بجے کو 1PM لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے نصف النہار کے بعد پہلا گھنٹہ۔ 

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی